ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: جی پی ایس اتی کرم داروں کو ہراساں نہ کرنے نگراں کار وزیر پجاری کی افسران کو تاکید

کاروار: جی پی ایس اتی کرم داروں کو ہراساں نہ کرنے نگراں کار وزیر پجاری کی افسران کو تاکید

Thu, 10 Nov 2022 18:21:26    S.O. News Service

کاروار12؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑاضلع کے فوریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل کو لےکر منعقدہ میٹنگ کے بعد انتظامیہ اور فوریسٹ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ زمینیات کا جی پی ایس کرنے کے بعد تکنیکی وجوہات کی بنا پر جن لوگوں کو فوریسٹ حق پترا نہیں دیا گیا ہے انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔ اس بات کی جانکاری ضلع نگراں کار وزیر کوٹاشری نواس پجاری نے دی ۔

 پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں کل 88،453 لوگوں  نے فوریسٹ حق کے لئے عرضیاں داخل کی ہیں ان میں صرف 2855لوگوں کو حق پترا دیاگیا ہے۔ قریب 16ہزار عرضیاں جانچ کے مرحلےمیں ہیں اور 59،505 عرضیوں کی جانچ باقی ہے۔

پجاری نے بتایا کہ جن  عرضیوں کی تکنیکی وجوہات کی بنا پر نکاسی نہیں ہوئی ہے ان اتی کرم داروں کو متعلقہ افسران ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کیاجاچکاہے۔ کووڈ زمانے کے بعد گرام سمیتی کی تشکیل روک دی گئی تھی اب دوبارہ جہاں ضرورت ہے وہاں کمیٹیوں کی تشکیل کرتےہوئے بقیہ عرضیوں کا انصرام کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 89عرضیاں جانچ کےمرحلے میں ہیں اور اس تعلق سے  میٹنگ میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔  فی الحال تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت ممبران نہ ہونے سے بقیہ عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرتےہوئے مناسب اقدام کے لئے کہاگیا ہے۔

اُڈپی، دکشن کنڑا اور اترکنڑا ضلع میں راشن کارڈ والوں کو موٹا چاول دینے کےمتعلق وزیرا علیٰ نے جو اعلان کیاتھا اس کے لئےدھان خریدی مراکز شروع کئے جائیں گے ۔ اُڈپی ، دکشن کنڑا اضلاع بھر میں موٹے چاول کی مانگ ہے ، اترکنڑا ضلع کے چند علاقوں میں ہی موٹے چاول کا مطالبہ کیا جارہاہےساحلی پٹی پر راشن کارڈوالوں کو تقسیم کرنے کےلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن چاول کی ضرورت ہے تو ایک سال کےلئے 12لاکھ ٹن چاول چاہئے ۔ جس کے لئے 18لاکھ ٹن دھان چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتہ کے بعد دھان خریدی مرکز شروع کئے جائیں گے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اصول کےمطابق فی کوئنٹل دھان کی خریدی 2040روپئے ہے۔ جب کہ کیرلا کی حکومت فی کوئنٹل 2220روپئے میں دھان خریدنے سے ریاست کی دھان کیرلا جارہی ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت کی طرف سے فی کوئنٹل 2540روپئے میں دھان خریدنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ انہوں نے کسانوں سےاپیل کی کہ کسان صبر سے کام لیں۔

پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی روپالی نائک، رکن پریشد گنپتی الویکر، مغربی گھاٹ بورڈ کے صدر گووند نائک، بی جے پی ضلع صدر وینکٹیش نایک وغیرہ موجود تھے۔

سرکارکی طرف سے جانچ ہوگی:اترکنڑا ضلع کے فوریسٹ علاقے میں رہائش پذیر عوام کے مسائل ، تحفظاتی نظام اور حق پترا تقسیم کے متعلق سرکاری سطح پر جانچ کئے جانے کی وزیر پجاری نے جانکاری دی ۔ ڈی سی دفتر ہال میں منعقدہ فوریسٹ حق ترقی معائنہ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے افسران کو سخت تاکید کی اور کہاکہ 69905عرضیوں کی جی پی ایس ہوچکی ہے، ان معاملات میں افسران مطلق مداخلت نہ کریں اور 16993عرضیوں کی دوبارہ جانچ کریں اور گرام فوریسٹ حقوق سمیتی کو میٹنگ کے لئے سہولت فراہم کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے سڑکوں کی ترقی کے متعلق کہاکہ سڑکوں کی ترقی کو لےکر جو بھی مسائل ہیں ان کی درستی و مرمت کےلئے ڈی ایف اؤ اوراے سی ایف کی سطح پر نئے درختوں کو کاٹے بغیر سڑکوں کی ترقی کےلئے منظوری دی جائے گی۔

مغربی گھاٹ بورڈ کے صدر گووندنائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ فوریسٹ کمیٹیوں کو چاہئے کہ وہ متحرک ہوکر کام کریں۔ جن علاقوں میں جی پی ایس ہوچکا ہے وہاں رہائش پذیر مکینوں کو آج بھی ہراساں کیاجارہاہے مگر ائندہ وہ ایسا نہ کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فوریسٹ درختوں کو کاٹے بغیر سڑکوں کی درستگی کی جائے۔


Share: